فریج کی ناگوار بو کا خاتمہ کرنیکا نسخہ

Stinky_fridge_resolve_tips_aajkal_google
loading...

فریج ہر گھر کی ضرور ت ہے اور ہر گھر میں ضرور موجود بھی ہوتا ہے۔ گھر میں موجود تمام اشیاء کی صفائی اور دیکھ بھال اور سب کی نظریں اکیلی بیچاری خاتون خانہ پر آکر ٹک جاتی ہیں ۔ فریج کی صفائی تو ہوجاتی ہے لیکن فریج کے حوالے سے سب سے زیادہ مسئلہ فریج سے آنے والی بوکا ہوتا ہے کیونکہ جب بھی آپ فریج کھولیں تو آنے والی بوآپ کے فریج میں موجود اشیاء کا راز بھی کھول دیتی ہیں۔ اسی لئے آج آپ ایسا طریقہ جا ن پائیں گی جس کے بعد آپ کے فریج سے آنے والی بوکا حل آپ کیلئے مشکل
نہیں رہے گا۔

charcoal-removes-fridge-smell-aajkal-google

فریج میں بو آنے کی وجوہات : فریج میں مختلف اشیاء خصوصاً مچھلی ،لہسن ،خربوزہ ،سیب اور جھینکے وغیرہ اسٹور کرنے کے باعث فریج میں ناگوار بوپیدا ہوجاتی ہے جو فریج کھولنے پرآپ کوناک بند کرنے پر مجبور کردیتی ہے اور آپ چاہے فریج کی جتنی صفائی کرلیں لیکن پھر سے کھانے پینے کا سامان رکھنے کے باعث ناگوار بو آنا ایک فطری عمل ہے ۔ جلد بازی کے باعث اکثر اشیا ء بغیر پیکنگ اور ایئر ٹائٹ جارکے فریج میں اسٹور کردی جاتی ہیں ، جس کے باعث ان تمام اجزاء کا ارومامل کر اورفریج میں بس کرعجیب سی مہک پیدا کردیتا ہے اور تو اور فریج میں رکھا پانی او ر دودھ بھی اس سے نہیں بچ پاتے۔

charcoal-removes-fridge-smell-aajkal-google1

بودور کرنے کا نسخہ :فریج میں آنے والی ناگوار کا خاتمہ کرنے کیلئے عام طور سے بیکنگ سوڈا بہت مشہور ہے۔ جو کیمیائی مرکب ہونے کے باعث ایسیڈک مالیکیولز کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن اس سے بھی سستا اور آسان حل اور ساتھ ہی زیادہ موثر ہے چارکول جوہر گھر میں تقریباً موجود ہوتا ہے اور اگر یہ موجود نہ بھی ہو تو ہر جگہ سے آسانی سے مل جاتا ہے ۔ اس کوبھی آپ اپنے فریج کی بو دور کرنے کیلئے استعمال کر سکتی ہیں ۔ آپ ان دونوں کا ٹیسٹ کرنا چاہیں توایک چھوٹے فریج میں ایک کب بیکنگ سوڈا اور ایک کپ چارکول باری باری رکھ کر دیکھیں توآپ جان پائیں گی کے چارکول اس سلسلے میں زیادہ موثر کام کرتا ہے۔ چارکول آپ کے فریج کیلئے ایک انتہائی موثر ڈیوڈورائرر کا کام کرتا ہے ۔ ایکٹیو یٹڈ چارکول کیونکہ خالص کاربن ہوتا ہے اسی لئے یہ تما آر گینگ مالیکیولز کو جذب کر لیتا ہے اور اپنے اردگرد موجود تمام نامیاتی ذرات کا خاتمہ کر کے ہر طرح کی بو کودور کرتا ہے۔ اگر آپ ایکٹیویٹڈ چارکول کو اپنے فریج میں رکھتی ہیں توکم از کم ایک مہینے تک آپ اپنے فریج سے آنے والی بو سے چھٹکارہ پاسکتی ہیں ۔ اس کے بعد آپ اسے دوبارہ تبدیل کر دیں ۔

مزید پڑھیں۔  کیا آپکو معلوم تھا کہ خشک میوہ جات کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں؟؟

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں