وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہورسے لندن روانہ

Loading...

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ہمراہ مصطفیٰ رمدے ، سلمان شہباز اور ان کے بچے بھی ہیں۔شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گےجس میں وہ چوہدری نثارعلی خان کا اہم پیغام بھی نوازشریف تک پہنچائیں گے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف ، مریم نواز اور حسن،حسین نواز بھی اس ملاقات کا حصہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نیب کی کارروائی،آرٹیکل 62 اور63 پر بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

Loading...

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف یکم اکتوبر کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں