کلثوم نواز کیخلاف الیکشن مہم چلانا سیاسی جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے‘ منظور احمد وٹو

Loading...

لاہور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز کی علالت کے بارے میں آصفہ بھٹو زرداری اور عمران خان کا خیر سگالی کا پیغام اور اُن کی صحت یابی کے لئے دعا نہایت احسن اقدام ہے اس سے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کے خلاف الیکشن مہم چلانا غیر مناسب ہے جو کہ سیاسی جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ میں او رمیرے خاندان کے افراد محترمہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد اس اقدام سے بیرونی دنیا کو تاثر جائے گا کہ سیاست میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے لیکن قومی ایشوز پر پاکستانی قوم ایک ہے۔

Loading...
(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں