حب الوطنی کے موضوع پر فلمیں بننی چاہئے : شان

لا ہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کیلئے کام کرتا ہوں، پیسے کی بھوک نہیں ہے‘ حب الوطنی کے موضوعات پر فلمیں بننی چاہئیں۔ گزشتہ روز روز نامہ ’’آج کل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عمر 70 برس کی ہو گئی اور ان سالوں میں وطن عزیز سے بے پناہ عزت دولت اور شہرت ملی ہے۔اپنے ملک کا وفادار ہوں اور تا حیات اپنے ملک کی وفا داری کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی انڈسٹری کو ہمیشہ تر جیح دی ہے اسی لئے پڑوسی ملک کی آفرز کو کئی بار ٹھکرا چکا ہوں۔اپنے ملک کیلئے کام کرتا ہوں پیسے کی بھوک نہیں ہے۔مجھے میرے ملک میں ہی سب کچھ مل جا تا ہے اس پر اپنے رب کا احسان مند ہوں۔فلمی سند کو مضبوط کرنے کی جدو جہد میں لگا ہوا ہوں۔اپنے سینئرز کے مشوروؤں سے آج کامیابی ملی ہے۔جو لوگ اپنے سینئرز کو بھول گئے ہیں وہ لوگ جتنا بھی کام کر لیں نا کام ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ زیر تکمیل فلمیں کرنے میں مصروف ہوں حب الوطنی کے مو ضو عات پر بنی فلمیں وقت کی ضرورت ہے۔ہمیں ان پر بنی فلمیں بنا نی چاہئے۔شان نے کہا یہ ملک ہے تو ہم ہیں یہ نہیں تو ہم نہیں ہیں۔ستر سال سے اس ملک کو الگ الگ انداز سے نقصان پہنچا یا گیا ہے۔لیکن اس ملک نے ان لو گوں کو بھی عزت دی ہے اب عوام با شعور ہے ملک کو نقصان پہنچانے والوں حسا ب لے گی اور لے رہی ہے۔ہم اپنی فلموں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔پا کستان ہی میری پہچان ہے اور اس ملک کے کئے جتنی خدمت ہو سکے گی کروں گا۔

مزید پڑھیں۔  ساراعلی خان کی فلم’’سمبا‘‘رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں