سڑکوں کی خوبصورتی بڑھانے والا ایک آرٹسٹ

loading...

کیلیفورنیا : ڈے من ایک گرافک آرٹسٹ نے سڑکوں کو شیڈو پینٹنگ کے فن سے سجا کر سب کو حیران کررہا ہے.

ریڈ وُڈ سٹی میں ہر راہ گزر ڈےمون کی شیڈو پینٹنگ کے فن کو دیکھ کر کچھ الجھ سا جاتا ہے. اس کشمکش میں رہ جاتا ہے کہ کیا یہ واقعی پاینت ہے یا اصلی سایاہ؟؟

ڈے من کا تعلق سان فرانسسکو سے ہے جہاں انہیں کیلیفورنیا ریڈوڈ سٹی میں سڑکوں پر 20 غیر حقیقی سائے کی پینٹنگ کے فن کا معاوضہ دیا گیا۔سڑکوں کے سائڈ پر بنا کوئی بھی میل باکس، بینچ ،پارکنگ میٹر اور بائک ریکس سب ہی اپنے سائے سے مختلف دکھ رہے ہوتے ہیں اور یہ ڈے مون کی شیڈو پینٹنگ کے منفرد فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ریڈ وُڈ سٹی یہ چیز ہر ایک کو حیران کر دیتی ہے کہ میل باکس کا سایہ ایک مونسٹر کی شکل میں ہوتا ہے جب کہ بینچ کا سائے میں کسی جانور کے روپ رونما ہوتا ہے۔

اس فن کو دیکھ کسی کے بھی لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ گرافک فنکار ڈےمون کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ معمولی چیز کو اپنے فن سے غیر معمولی اور خاص کردے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں سڑکوں پر دکھنے والی روزانہ کی اشیاء کو شیڈو پینٹنگ سے توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
ڈے مون اپنی شیڈو پینٹنگ فن کی تصاویر کوانسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین انہیں فولو کر چکے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  صرف یادداشت کی بنیاد پر ڈرائنگ بنانے والا15سالہ لڑکا تصاویر دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں