سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

Loading...

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس آ گئے۔ ان کے طیارے نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری ، مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصر عزیز اور طلال چوہدری ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

سابق وزیر اعظم اپنے پروٹوکول میں ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے ۔ سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئر پورٹ کے باہر موجود تھی۔

Loading...

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی فیصلہ بھی انہوں نے دیا اپیل بھی انہوں نے سنی اور نگران جج بھی وہی بن گئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی اور سرکاری پیسا نہیں کھایا بار بار کہا کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا ایسا ارادہ نہیں تھا کہ لندن بیٹھا رہوں گا اور واپس نہیں جاؤں گا۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں