نواز شریف اور ڈار کیخلاف احتساب عدالت کو کارروائی سے روکنے کیلئے درخواست دائر

Loading...

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کو کارروائی سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا ہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سابق وزیر اعظم، انکے اہل خانہ اور وزیر خزانہ سے کسی بھی رقم کی وصولی کا حکم نہیں دیا۔

چھ ماہ کے اندر ان مقدمات کے فیصلے کا مقصد محض سیاسی اور انتخابی ہے اور صوبہ سندھ میں ترمیم کے بعد قومی احتساب بیورو آرڈیننس اب پورے ملک میں موثر نہیں رہا۔ مذکورہ قانون اپنا اخلاقی جواز کھو چکا ہے۔

loading...

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ اپنی ماتحت عدالت میں جاری کارروائی پر حکم امتناع جاری کرے اور درخواست میں احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں