عمران خان سندھ کو بہتر کرنے کی باتیں کرتے ہیں پہلے کے پی کے کے تو حالات ٹھیک کریں

Loading...

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ زوہیب قتل کا انصاف چاہتے ہیں پنجاب پولیس کے روایے کے بارے میں جیسا سنا ویسا ہی روایہ ہے ،اس ایشو پر چپ نہیں بیٹھیں گے ،پیپلز پارٹی کے لیے یہ تاثر دیا جا رہا ہے وہ ختم ہوگئی اگر ختم ہو گئی تو اس کے امیدواروں کو کیوں تنگ کیا جا رہا ،پیپلز پارٹی اپنا کھویا مقام جلد حاصل کرلے گی ،سرکاری مشینری کا استعمال (ن) لیگ کا وطیرہ ہے وہ جیتے ہی کرپشن سے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ سعید غنی نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہو ں کہ اگر یہ ایک الیکشن شفاف نہیں کرو اسکتے تو 2018کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے وکلاء کے کنونشن سے خطاب کے دوران آٹھ نو سوال کئے جبکہ میں میں بھی ان سے کچھ سوالوں کے جواب پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا دینا میں کبھی ہوا کہ مجرم اپنے اہل خانہ کے ساتھ باہر مفرور ہو ا ہو ملک کے بحران کے پیچھے نواز شریف کا حصہ نظر آتا ہے اگر نواز شریف سمجھتے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو پیپلز پارٹی سے معافی مانگیں ۔مکافات عمل ہے جو آپ کے ساتھ ہوا آپ گنہگار ہیں آپ نے محترمہ کے خلاف سازشیں کیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سندھ کو بہتر کرنے کی باتیں کرتے ہیں پہلے کے پی کے کے تو حالات ٹھیک کریں سندھ میں جن کو پالنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں انہوں نے ہر پارٹی کو ڈوبا دیاسرکاری مشینری کا استعمال (ن) لیگ کا وطیرہ ہے وہ جیتے ہی کرپشن سے ہیں۔

loading...
(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں