قربانی کے جانوروں کو بیماریو ں سے محفوظ رکھنے کیلئے لائیو سٹاک کیمپس قائم کر دئیے گئے ‘ترجمان لائیوسٹاک

لاہور: ڈاکٹرغلام محمدگل ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک نے عید الاضحی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور تمام سہولیات کی مانیٹرنگ کی۔ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی آمد ورفت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے جانوروں کے بیمار ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل (توسیع)نے کہاکہ دوسرے صوبو ں سے آ نے والے جانوروں کے لیے بین الصوبائی انٹری پوائنٹ پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ24گھنٹے ڈیو ٹی دے رہا ہے اور علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ جانوروں پرچیچڑ مار سپرے کر رہا ہے۔ہر ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں جو قربانی کے جانورلے جانے والی گاڑیوں کو چیک کر کے محکمانہ سٹکرز لگارہی ہیں۔ان مقامات پر علاج و معالجہ کے علاوہ حفاظتی اقدامات کے طور پہ جانوروں کو سپرے بھی کیا جارہا ہے۔تمام مویشی منڈیو ں اور عارضی سیل پوانٹس پر ویٹرنری کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن پہ تعینات عملہ آنے والے تمام جانوروں کو چیک کر کے سپرے کر تا ہے اور صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنارہا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اسلام آباد میں شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور کوئی دوسرا کاروبار کریں ، سپریم کورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں