ایس ڈی او سب ڈویژن رائل پارک نے لیسکو چیف کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے!!!

Loading...

لاہور:ایس ڈی او سب ڈویژن رائل پارک نے لیسکو چیف کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ، چیف ایگزیکٹو لیسکو کی سیفٹی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے باوجود لائن مین سٹاف کوحادثات پیش آنے کا سلسلہ جاری ،سب ڈویژن رائل پارک میں لائن مین کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ، واپڈا ہسپتال میں موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے تمام افسران کو دوران ڈیوٹی لائن مین سٹاف حفاظتی تدابیر اختیارکروانے کیلئے زور دیتے ہوئے ہدایات جاری کررکھیں ہیں کہ پول پرچڑھنے سے پہلے پرمٹ اور حفاظتی تدابیر اختیارکی جائیں جس کو واپڈا افسران نے ہوا میں اڑا دئیے گزشتہ روز رائل پارک سب ڈویژن کے ایس ڈی او سراج الدین کاکڑ نے بغیر کسی پرمٹ اورحفاظتی تدابیر کے لائن مین محسن کو کھمبے پرچڑھا دیاجو کہ کرنٹ لگنے سے نیچے گرکرشدید زخمی ہوگیا جسے واپڈا ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلاہے ، واضح رہے ،رائل پارک سب ڈویژن میں یہ دوسرا واقعہ ہے ،ڈیڑھ ماہ قبل لائن مین یاسین بھی کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گرکر جاں بحق ہوگیا تھا ،سیکرٹری جنرل واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین خورشید احمد اور چیئرمین تھرڈ سرکل ساجد کاظمی نے واپڈا ہسپتال میں پہنچ کر لائن مین محسن کی عیادت کی اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واپڈا حکام نے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کرنے اور حفاظتی تدابیر کو قانونی طور پر لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Loading...
(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں