کیا آپ جانتے ہیں جلد کی خوبصورتی کا راز اچھی اور متناسب غذا میں پوشیدہ ہے

رپورٹ: یُسرا انصاری
Image Courtesy: From the Internet
مختلف کریمیں اور لوشنز وغیرہ آپ کی جلد کو ہموار اور چمکدار بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں لیکن ان کی اندرونی صحت اور خوبصورتی کا دارومدار آپ کی متوازن غذا پر ہے۔

لہذا آپ کی غذا میں وٹامنز اور پروٹین وغیرہ کا صحیح تناسب میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے۔ فیشل اور مساج جلد کی خوبصورتی کے لئے اچھے ثابت ہوتے ہیں

لیکن بار بار بیوٹی پارلر کے چکر لگانے کے باوجود آپ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور آپ کی جلد بدستور بے رونق اور چکنی نظر آئے تو سمجھ لیں کہ آپ کی غذا میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہے اور اب اس میں کمی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
جوں ہی آپ کی اس عمل پیرا ہوں گی آپ کی اسکن خوبصورت اور چمکدار ہوجائے گی اگر آپ کی جلد خشک اور کھردر ی ہے تب آپ کو زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذالیں جس میں اومیگا تھری مناست مقدارشامل ہو۔

ذیل میں جلد کی مطابقت کے لحاظ سے آپ کی رہنمائی کے لئے کھانے پینے کے ضمن میں کچھ ایسی بیان کی جارہی ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ جلد خوبصورتی سے جگمگا اٹھے گی۔

خشک جلد

loading...

اگرآپ کی جلد بے حد خشک ، بے رونق اور کھردری ہے اور چہرے پر بال بھی ہیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ تھائی رائیڈ کی بے قاعدگی کا شکار ہیں۔ اس صور ت میں ڈاکٹر سے مشور ہ کریں اور اس کی تجویز کردہ دواؤ ں کے ساتھ ساتھ ایسی غذا ئیں لیں جو اس مسئلے کی روک تھام میں آپ کی مددگار ثابت ہوں۔ہرے پتوں والی سبزیا ں زیادہ استعما ل کریں اور اومیگا تھری آئل جسے عرف عام میں مچھلی کا تیل کہا جاتاہے ہے استعمال کریں۔

مزید پڑھیں۔  سندھ : 6 اضلاع کے 300 دیہات قحط زدہ قرار

چکنی جلد

زیادہ چکنائی والی غذاؤ ں اور جنک فوڈ سے مکمل اجتناب برتیں آلو کے چپس ، پیزا اور برگر وغیرہ استعمال نہ کریں ،اس کے علاوہ میٹھی چیزوں سے بھی ہاتھ کھینچ لیں مثلاً کیک ،پیسڑ یز اور بسکٹ وغیرہ گھنی تیل اور مکھن کے بجائے زیتون کا تیل اپنے کھانوں میں استعمال کریں ۔

خارش زدہ جلد


یہ مسئلہ وٹامن کی کمی کے باعث ہوسکتا ہے ۔ لہذا ایسی غذائیں استعمال کریں جس میں وٹامن بی پایا جاتا ہے ۔مثلاً مختلف قسم کی پھلیاں ، انڈے اور مچھلی وغیرہ کبھی کبھی خارش کا تعلق دوران خون کی خرابی سے ہوتا ہے اور وٹامن بی اس صور ت میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔

دانوں اور مھاسوں والی جلد

اگر آپ کے دانوں اورایکنی کا باعث زیادہ چکنی جلد ہے تب آپ زیادہ چکنائی والے کھانوں میں کمی کرکے اس مسئلے پر قابو پاسکتی ہیں ۔ کا جو ،مونگ پھلی ، اخروٹ ، بغیر چھنے آٹے کی روٹی اور تازہ مچھلی کا ستعمال ایکنی والی جلد کوناصر ف اضافی غذائیت فراہم کرتاہے بلکہ اس سے دانوں اوربلیک ہیڈز میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ وٹامن ای کا استعمال بھی اس صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔ خواہ آپ اسے غذا کی صورت میں لیں یا بطور فوڈ ڈسپلیمنٹ استعمال کریں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں