’وقار یونس ایک ناکام ترین کوچ ہیں‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے وقار یونس کو پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیڈ اسٹار بطور ہیڈ کوچ اپنے دونوں ادوار میں پاکستان ٹیم کو جیت دلانے کے سلسلے میں بہتر رہنمائی نہیں کرسکے۔
اپنے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے اہم کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا جس کی وجہ سے ٹیم بین الاقوامی کرکٹ میں 2 سے 3 سال پیچھے چلی گئی تھی۔
ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وقار یونس ایک ناکام کوچ ہیں اور ان کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کو شدید نقصان ہوا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حکومت کے آخری سال میں حکمران پارٹی سے دور بھاگتے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف میں عوام روزانہ شمولیت اختیار کررہے ہیں ،پرویز خٹک

اپنا تبصرہ بھیجیں