عمران خان سے این اے 120کیلئے یونین کونسل 64کی کوارڈی نیٹر مسرت جمشید چیمہ کی ملاقات

Loading...

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حلقہ این اے 120کیلئے یونین کونسل 64کی کوارڈی نیٹر مسرت جمشید چیمہ نے انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاسوں کے موقع پر ویمن ایگزیکٹو کونسل کی ممبر و انتخابی مہم کیلئے یوسی 64کی کوارڈی نیٹر مسرت جمشید چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں حلقے میں چلائی جانے والی انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران ووٹرز کو نہ صرف پی ٹی آئی کے منشور سے آگاہ کیا جارہا ہے بلکہ پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے اور حکمرانوں کی لوٹ مار سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم انتہائی منظم انداز میں جاری ہے اور اس کے ساتھ ہم اپنا ریکارڈ بھی مرتب کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جا سکے گا ۔ عمران خان نے کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم میں مزید تیزی لانے اور آئندہ کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں انشا اللہ بہت جلد پاکستان عظیم ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔

Loading...
(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں