پاکستان تحریک انصاف پریس ریلیز

Loading...

شریف خاندان کی نیندیں اڑ چکیں ،اصل احتساب ہونا ابھی باقی ہے :عبدالعلیم خان
لندن میں ڈیرے ڈالنے والے بچ نہیں سکیں گے ، ایک ایک پائی کا حساب ہو گا:گفتگو
لاہور۔27اگست:۔( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی نیندیں مکمل طور پراڑ چکی ہیں لیکن ابھی اصل احتساب ہونا باقی ہے انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے خوف نے نواز خاندان کی نیندیں حرام کردیں،نظرثانی درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیساتھ حفاظتی ضمانتوں کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں،بیشتر لٹیرے لندن میں پکے ڈیرے ڈالنے کا پلان بناچکے ہیں لیکن وہ بچ نہیں سکیں گے اور انہیں لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گاعبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی چوتھی نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز پر ٹرائل کورٹ کو 6ماہ میں فیصلے کا حکم کیس پر اثر انداز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درخواستوں کا مقصد کرپشن کیخلاف تحقیقات رکوانا اور گرفتاریوں سے بچنا ہے لیکن وکیلوں کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود ان کی جان نہیں چھوٹے گی،جے آئی رپورٹ کرپشن کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک کیس سے جان بچائیں گے تو دوسرامنتظر ہوگا، نیب نے نواز خاندان کے گوشوارے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں، جے آئی ٹی ارکان کی گواہی تابوت میں کیل ٹھونکنے کے مترادف ہوگی، جلد ہی حدیبیہ پیپر ملز سمیت اربوں کے ہیر پھیر کے حقائق سامنے آئے تو ان کے کردار مزید داغدار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پونے 7ارب روپے کا گھپلاکرنے والے کس منہ سے غریبوں کی تقدیر بدلنے کے دعوے کرتے ہیں، حلقہ این اے 120میں اربوں لٹانے ، سرکاری اداروں کے ملازمین اور مشینری کو سیاسی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے پورے لاہور کو مسائل کا شکار کررہے ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے دریغ دولت بہا کر بھی کرپشن کے داغ نہیں دھوئے جاسکتے،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو چوروں اور نجات دہندوں کا فرق بتادیاہے،امید ہے کہ حلقہ کے عوام ایک بار پھر دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لاہور میں موجودگی نے الیکشن میں نئی روح پھونک دی ہے،اس بار نواز لیگ کا تختہ الٹ کر رہیں گے۔

Loading...
(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں