بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے سنجے دت کو گلے لگا کر گلے شکوے بھلادیئے۔

loading...

سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی بالی وڈ میں کافی مشہور ہے اور سنجو بابا انہیں اپنا چھوٹا بھائی کہتے ہیں لیکن رواں سال جیل سے اپنی سزا پوری کرکے رہائی کے بعد سے ہی سلو میاں اور سنجے دت میں دوریاں شروع ہوگئی تھیں۔
سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد سلمان نے پارٹی کا اعلان بھی کررکھا تھا لیکن دبنگ خان اپنے ساتھی اداکار کی جیل سے رہائی کے بعد ان سے ملنے سے بھی کترانے لگے تھے۔
دونوں میں اختلاف کی وجہ سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار رنبیر کپور کوقرار دیا گیا تاہم سنجے دت مسلسل ان خبروں کی تردید کرتے رہے اور سلومیاں کو چھوٹا بھائی قرار دیتے رہے۔
سلمان خان کئی تقریبات میں سنجے دت کو نظر انداز کرتے رہے لیکن اب ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر گلے شکوے دور کردیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ’’گن پتی‘‘ کے موقع پر بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے گھر پہنچے جہاں ان کی ملاقات سنجے دت سے ہوئی تو دونوں نے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگایا اور دیر تک باتیں کرتے رہے۔
دونوں اداکاروں کی ملاقات کے بعد ایک بار پھر دونوں میں اختلافات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں جس پر دونوں اسٹارز کے مداح بھی خوش ہیں ۔
واضح رہے کہ 2013 میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی بابا صدیقی کی دعوت افطار میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر شکوے دور کیے تھے۔

مزید پڑھیں۔  سیف علی خان نے کرینہ کپور سے ساتھ اکھٹے کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
Spread the love

Comments

comments

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے سنجے دت کو گلے لگا کر گلے شکوے بھلادیئے۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں