لاہور: تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو قتل کر دیا گیا

Loading...

لاہور: تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک ریاض عرف شوکت کھوکھر کو ان کے ڈیرے پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بھائی اور ملازم سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کاہنہ میں پی ٹی آئی رہنما ملک شوکت کھوکھر اپنے ڈیرے پر تعمیر و مرمت کرا رہے تھے کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے ملک شوکت کھوکھر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا بھائی ارشاد اور ملازم نور زخمی ہو گئے۔ مقتول کے ورثا نے شوکت خانم اسپتال کے قریب ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

Loading...

پولیس کے مطابق ملک ریاض عرف شوکت کھوکھر کی غلام مصطفیٰ گروپ سے دشمنی تھی۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

PTI

اپنا تبصرہ بھیجیں