ختم نبوت کے کاوشوں کے حق میں پی ٹی آئی نے پنجا ب اسمبلی میں قرار داد جمعہ کرا دی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کی نا اہلی اورکوتاہی کی نشاندہی ،نیوز چینلز کی بندش کی بھرپور مذمت
ایم پی اے شعیب صدیقی کا آرمی چیف کی دانشمندی اور معاملہ فہمی کو سلام و خراج تحسین۔
ملک بھر میں ختم نبوت کیلئے ہونے والی کاوشوں کے حق میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ختم نبوت کے حوالے سے احتجاج کرنے والوں کی تائید اور بھرپور حمایت کرتی ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسلام آباد میں ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال قابل مذمت ہے شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی نا اہلی اور کوتاہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آپریشن کی مکمل ذمہ داری عدلیہ پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے وزیر داخلہ سمیت پوری حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے ختم نبوت جیسے حساس معاملے کو سمجھنے سے قاصرر ہی ہے ،ایم پی اے شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کے دانشمندانہ فیصلہ اور اس حساس معاملے کو احسن طریقے سے حل کروانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ ختم نبوت جیسے حساس معاملے میں ملوث ڈاکوؤں کو بے نقاب کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
دریں اثناء شعیب صدیقی نے قرار داد میں الیکٹرانک میڈیا /نیوز چینل کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے کرتوت چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے جس کی وجہ سے عوام میں انتہائی بے چینی ،اضطراب اور غم وغصہ پایا جاتا ہے لہذاان کی قرار داد کو باضابطہ قرار دے کر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انصاف لائیرز فورم کے وفد کی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شعیب صدیقی سے ملاقات و مشاورت

اپنا تبصرہ بھیجیں