نواز لیگ نے رسوائیوں کی فہرست طویل کر لی ، نوازشریف نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی :عبدالعلیم خان

حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں ،فوج مدد کو نہ آتی تو ملک بھر میں بڑا خون خرابہ ہوتا:گفتگو
لاہور:پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے اپنی رسوائیوں کی فہرست طویل کرلی،اسلام دھرنے کے معاملے میں اگر پاک فوج مدد کو نہ آتی تو ملک بھر میں بڑا خون خرابہ ہوجاتا، انہوں نے کہا کہ حساس مسئلے کو چھیڑ کر ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی سازش کرنے والوں کیخلاف الگ تحقیقات ہونا چاہئیں عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اقتدار اور انتشار کی سیاست کی ہے،انہوں نے جمہوریت کے لبادے میں آمرانہ سوچ رکھتے ہوئے ہر مخالف کی آواز دبادینے کی پالیسی اپنارکھی ہے، پہلی بار احتساب کے شکنجے میں آنا پڑا ہے تو نااہل ہونے والے سابق کرپٹ وزیر اعظم ملکی سسٹم کے ہی درپے ہوگئے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے لیکر اسلام آباد دھرنے تک نواز لیگ کا ہر فیصلہ عوام اور ملک دشمنی پر مبنی تھا،آرمی چیف مداخلت نہ کرتے تو نواز شریف نے جاتی امراء میں بیٹھ کرحالات مزید سنگین کرنے کا پورا اہتمام کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک حساس مسئلے پر عوام کے صبر کا کئی ہفتوں تک امتحان لینے کے بعد ملک بھر میں امن اوامان کی صورتحال خراب کرنے اور معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والی کٹھ پتلی حکومت اب بھی ہوش کے ناخن لینے پر تیار نہیں ہوگی، اپنی خاندانی سیاست اور کرپشن کا مال بچانے کیلئے نواز شریف آخری حد تک جاچکے ہیں،لاشیں گریں یا ملکی املاک تباہ ہوں،ان کو پرواہ نہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ شریف خاندان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طور اقتدارکی ڈوریاں ہاتھوں میں رہیں اور کٹھ پتلیاں ان کے اقتدار کو طول دینے کیلئے سہولت کاری فراہم کرتی رہیں،انہوں نے کہا کہ چندروز میں ہی ملک بھر میں عوامی نفرت کا سیلاب دیکھ کر ان کواوقات یاد آجانا چاہیے تھی،ہر گلی،کوچے، سڑک اور میدان میں کرپٹ ٹبر کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کا چرچا ہورہا ہے،اس قدر رسوائی کے بعد نواز لیگ کے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا نے کبھی عزت سے گھر جانے کو ترجیح نہیں دی۔ نااہلوں،کرپشن کیسز ملیں ملوث، اقامہ زدہ اور مستعفی وزراء کے بل بوتے پر ڈمی حکومت زیادہ دیر چلتی رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  29 اپریل کو مینارپاکستان گراؤنڈ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے, عبدالعلیم خان

اپنا تبصرہ بھیجیں