پی ٹی آئی کے کارکنان کو قتل کیا جا رہا ہے، عدالت نوٹس لے,

Loading...

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے  گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پولیس پی ٹی آئی کے کارکنان کو قتل کر رہی ۔ اس کا مقصد صرف پی ٹی آئی کو کمزور کرنا ہے ۔

اس پریس کانفرنس میں حلیم عادل شیخ اور زید ٹالپر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ زید ٹالپر کا ملازم جو پی ٹی آئی کا کارکن تھا کو پولیس نے بری طرح تشدد کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےدیہی علاقوں میں بھی پولیس پی ٹی آئی کے کارکنا ن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور یہ سب حکومت کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔

loading...

رہنماوں کے مزید کہنا تھا کہ حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کردے اس سے پی ٹی آئی کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اور انہوں نے عدالت سے اس مسئلے کے نوٹس کا   مطالبہ بھی کیا۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں