سبزیوں کے چھلکوں کے فوائد

موسمم چاہے گرمی کا ھو یا سردی کا سبزیوں کا استعمال لوگ اپنے کھانوں میں بہت شوق سے کرتےہیں موسمی سبزیاں اور پھل کھانے سےآپ کو ذاقْے کے ساتھ ساتھ بھرپور صحت بھی ملتی ییے ۔کیونکہ ان میں وٹامن اور منرلز کی بہت مقداد پاٰ جاتی ہے ۔سبزیوں اور پھلوں کو کچا بھی کھایا جاسکتا یے اور پکا کر بھی یہ دونوں ہی صورتوں میں آپ کے لیے بہترین ہیں ہمارے ملک میں سبزیوں اور پھلوں کی بے شمار اقسام ہیں جن میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کو کھانے سے پہلے چھلکا اتارنا لازمی ہو تا ہے لیکن بہت سی سبزیوں اور پھل ایسے بھی ہیں جن کو چھلکا اتارے بغیر بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن ہمارے ہاں بہت سے لوگ سبزیوں اور پھلوں کو کھانے سے پہلے ان کے چھلکے اتار دیتے ہیں ۔ یہ جانے بغیر کہ ان کے چھلکے میں کتنے غزائی اجزا موجود ہیں جو ان کی ایک مٓمولی سی غلطی کے باعث ضائع ہو گئے ۔حالیے تحقیقات سے یے بات پتہ چلی ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں میں ایسے غذائی اجزاٗء پائے جاتے ہی ۔جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن ،منرلز اور غذائیت کے حامل ہوتے ہیں۔ہم ان پھلوں اور سبزیوں کے چھلکون کو اتار کر ان تمام ضروری غذائی اجزاء کوضائع کردیتے ہیں اس کے برعکس اگر ہم اپنی معلومات میں تھوڑا سا اضافہ کریں اور موسم کے لحاظ سے پائی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کے بارے میں یہ معلوم کریں کہ ہم کس سبزی اور پھل کو چھلکے سمیت کھا سکتے ہیں اور یےہمارے لیے کتنا مفید ہے تویہ آپ کے لیے اچھا ہوگا۔ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے کھانے سے نہ صرف آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ ان میں موجود وٹامن اور فائبر آپ کے جسم میں موجود غذائی اجزاء کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں ۔جس سے آپ کی رنگت، صحت اور موڈ میں بہت اچھے بدلاؤ آتے ہیں ۔ اس کےعلاوہ روزانہ کھانے میں ملنے والی سبزیاں اور پھل آپکی بھوک کو بھی بڑھاتے ہیں ۔ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں میں پائے جانے والے وٹامنز اور فائبر سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  سیگریٹ چھوڑنے کا نیا طریقہ!

Quick Reply

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں