کورین اسمارٹ فون، مچھر آپ سے دور!!

مگر جنوبی کورین کمپنی کے اس نئے فون نے تو ایک ‘نئی بلندی’ کو چھولیا ہے جو مچھروں کو صارفین کے ارگرد نہیں آنے دے گا۔

جی ہاں واقعی ایل جی نے ‘کے سیون آئی’ نامی اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس کی پشت پر مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک الٹراساﺅنڈ سنسر نصب ہے۔

اس فون میں الٹرا ساﺅنڈ سنسر سے ایسی لہریں خارج ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے تو بے ضرر ہیں مگر مچھروں کو صارف سے دور رکھتی ہیں، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔

ایل جی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی پہلے ہی واشنگ مشینوں اور دیگر گھریلو مصنوعات میں استعمال کی جارہی ہے۔

مچھر دور بھگانے والا یہ اسمارٹ فون اس سے ہٹ کر کچھ خاص فیچرز کا حامل نہیں۔

اس میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 5 انچ اسکرین جو کہ ایچ ڈی ریزولوشن کی بھی حامل نہیں، کواڈ کور پراسیسر جیسے مِڈ رینج فیچرز موجود ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں