نواز شریف نے جھوٹ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے, عبدالعلیم خان کا بیان

loading...

نواز شریف نے جھوٹ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے ، فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہے :عبدالعلیم خان
فوج مدد نہ کرتی تو گلی گلی خون ریزی ہو رہی ہوتی ، ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے:گفتگو
منڈی بہاؤ الدین اور شیخوپورہ کے ضلعی اور لائرز ونگ کے رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں
لاہور: پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ نواز شریف نے ہر قیمت پر جھوٹ بولنے کی قسم کھا رکھی ہیں شکر ہے کہ کم از کم 22دن بعد انہیں ملک میں ہونے والے دھرنے اور خراب حالات کا علم ہو ہی گیا انہیں دھرنا ختم ہونے تک اس مسئلے پر لب کشائی کی توفیق نہیں ہوئی عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ امر طے ہے کہ اگر فوج مدد نہ کرتی تو گلی گلی خون ریزی ہو رہی ہوتی انہوں نے کہا کہ ملک مسائل کی دلد میں دھنستا جا رہا ہے اور اب صرف اور صرف فوری انتخابات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہے آج یہاں چئیرمین سیکرٹریٹ میں منڈی بہاؤ الدین اور شیخوپورہ کے ضلعی رہنماؤں اور لائرز ونگ کے عہدیداروں سے ہونے والی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت اپنے آقاؤں کا انجام ٹالنے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں کررہی لیکن ’’انجمن تحفظ کرپشن‘‘ بالآخر اپنے تمام حربوں میں ناکام ہوگی عبدالعلیم خان نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملز ریفرنس صرف اسحاق ڈار ہی نہیں پورے شریف خاندان کیلئے پھندہ ہے،کیس کو سست روی کا شکار کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے اختیار کئے جارہے ہیں،نواز لیگ کا ایک ہی ہدف ہے کہ کسی طرح کرپشن کیخلاف تحقیقات کا سلسلہ رک جائے اور لوٹ مار کی دولت محفوظ رہے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں،دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں،دوسری جانب حکمران اداروں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، لوگوں کی خون پسینے کی کمائی من پسند ارکان اسمبلی میں بانٹ کر آئندہ الیکشن خریدنے کی کوشش ہورہی ہے اورجمہوریت کا نام لیکر عوام دشمن پالیسیوں سے ملکی معیشت کو ڈبویا جارہا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل وزراء اور درباریوں پر مشتمل حکومت مفلوج ہوچکی ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ فوری طور پرالیکشن کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو نئی قیادت منتخب کرنے کا حق استعمال کرنے دیا جائے،دوسری صورت میں نااہل نواز شریف باہر بیٹھ کر کٹھ پتلی حکومت کی ڈوریاں ہلاتے اور ملک کو تباہی کی جانب دھکیلتے رہیں گے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر تماشا لگانے سے لیکر اسلام آباد دھرنے تک نواز لیگ نے ایک نااہل شخص کو بچانے کیلئے سازشیں کرتے ہوئے عوام کی نظروں میں اعتبار اور وقار دونوں کھو دیئے ہیں،وزیر اعظم کی حیثیت ایک کلرک سے زیادہ نہیں، وزیر خزانہ مفرور ہوچکا، اقامہ زدہ وزیر داخلہ اور خارجہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ساکھ گنوا چکے ہیں،ڈمی سسٹم نے طول پکڑا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں۔  ایکشن ہیرو ریتھک روشن کی دوبارہ شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں