…ایک ایسی کتاب جو آپ کی زندگی بدل سکتی ہے

ہم کسی بھی کامیاب شخص کو سنیں یا پڑھیں تو ہمیں ان کی کامیابی کے پیچھے انکی لگن اور مطالعہ کا شوق ضرور نظر آئے گا۔ مطالعہ ہمارے  علم کو وسعت دیتا ہے اور ہماری شخصیت کو نکھار دیتا۔  کتابیں پڑھنے سے ہماری زندگی میں ٹھراو پیدا ہوتا ہے اور ہم زندگی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ کامیاب لوگوں سے اگر انکی کامیابی کا راز پوچھا جائے تو وہ ہمیں مطالعہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جیسے دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کومطالعہ کا بہت زیادہ شوق ہے۔ بل گیٹس کے والد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو  میں کہا ہے اس کے بیٹے کی کامیابی کا راز  اس کے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔ بل گیٹس بچپن سے ہی ہر قسم کی کتابیں پڑھنے کا شوقین تھا۔

لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کونسی کتاب پڑھی جائے اور کونسی نا پڑھی جاے؟ اس کا جواب یوں ہے کہ آپ جب مطالعہ شروع کرتے ہیں تو عادت ڈالنے کے لیے کوئی بھی کتاب پڑھنی  چاہیے اور آہستہ آہستہ اپنے شوق کے مطابق اچھی کتابوں کی طرف آنا چاہیے۔ ہر کتاب اچھی ہوتی ہے اور اپنے اندر ایک سبق لیے ہوئے ہوتی ہے لیکن کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہیں اور ایسی کتابیں ہر دور کے لیے اور ہر شخص کے لیے موزوں ہوتی ہیں۔ آج ہم ایسی ہی دو کتابوں کا ذکر کریں گے ۔ جنہوں نے اپنے پڑھنے والوں کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی اور انہیں کامیابی کے راستےپر گامزن کر دیا۔

  • دی الکیمسٹ   (The Alchemist)

یہ کتاب 1988 میں ایک برازیلی   ناول نگار  پاؤلو کوئیلو  نے لکھی ۔  یہ پہلی بار پرتگالی زبان میں لکھی گئی لیکن اتنی مشہور نہ ہو پائی۔ لیکن جب اس کتاب کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں کیا گیا تو اس کتاب نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ اب تک یہ کتاب 80 زبانوں میں ترجمہ کی جا چکی ہے اور اس کی 65 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔ اور اس کتاب نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی۔

یہ کتاب ایک غریب چرواہے سان تیاگو کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ملک سے خزانے کی تلاش میں ایک لمبے سفر پر مصر کی طر ف نکلتا ہے۔ یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ کامیابی کے سفر میں کس طرح کی مشکلات کے سامنا ہوتا ہے اور ان مشکلات کا سامنا کس طرح سے کیا جاتا ۔ یہ کتاب ہمیں سبق دیتی ہے کہ ہمیں زندگی میں کامیابی کے لیے مسلسل چلتے رہنا ہے۔

اس کہانی کی ایک سطر یوں ہے۔ ”جب کسی چیز کو آپ دل سے چاہتے ہیں تو پوری کائنات اس چیز کے حصول میں آپ کی مدد کرتی ہے“

مختصراََ یہ کتاب ہمیں زندگی کی مشکلات کے باوجود  کامیابی کی طرف ہر وقت بڑھتے رہنے کا سبق دیتی ہے۔ اس  کتاب میں کامیابی کے خواہش مند ہر شخص کے لیے  ہمت او ر حوصلہ کے اسباق موجود ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں