اتوار, جولائی 3, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم ریلیزکردی گئی

Web Desk by Web Desk
جنوری 17, 2018
in آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب نے 1980 میں سینما کو مذہبی اور ثقافتی رویے کے منفی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی
2030 ء تک 300 سینما کھولنے کا ہدف مقرر ‘ 2 ہزار اسکرینز نصب کی جائیں گی، 30 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے
سینما انڈسٹری کی بحالی سے سعودی عرب کو سالانہ 24 ارب ڈالرز (پاکستانی 24 کھرب روپے سے زائد) کی کمائی بھی ہوگی

جدہ: سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم کو ریلیز کردیا گیا، فلم کو صرف ساحلی شہر جدہ میں قائم کی گئی عارضی سینما میں ریلیز کیا گیا۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے دسمبر 2017 میں سینما گھروں پر عائد پابندی ہٹاتے ہوئے مارچ 2018 تک سینما ہاؤسز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب نے 1980 میں سینما کو مذہبی اور ثقافتی رویے کے منفی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔قدامت پسندوں کی مخالفت کے باوجود سعودی عرب کے وڑن 2030 کے تحت سینما گھروں سے پابندی ہٹائی گئی تھی۔سینما سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد جدہ کے کلچرل ہال میں عارضی سینما بنایا گیا، جہاں گزشتہ ہفتے پہلی فلم کی نمائش کی گئی۔خلیج ٹائمزکے مطابق سعودی عرب میں پہلی فلم کا اعزاز ہولی وڈ اینیمیٹڈ فلم ’دی ایموجیز مووی‘ کو حاصل ہوا۔خلیجی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کو دیکھنے کے لیے کئی مرد حضرات اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے۔اینیمیٹڈ فلم دیکھنے کے بعد کئی شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فلموں کی نمائش سے اچھے اثرات مرتب ہوں گے، جب کہ شہریوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔خلیج ٹائمز نے بتایا کہ سعودی عرب میں مارچ 2018 میں آفیشلی سینما کھل جائیں گے، جب کہ حکومت نے 2030 تک 300 سینما کھولنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔سعودی عرب میں 300 سینما گھروں کے اندر 2 ہزار اسکرینز نصب کی جائیں گی، جب کہ سینما کھلنے سے 30 ہزار مستقل ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔سینما انڈسٹری کی بحالی سے سعودی عرب کو سالانہ 24 ارب ڈالرز (پاکستانی 24 کھرب روپے سے زائد) کی کمائی بھی ہوگی۔خیال رہے کہ مارچ میں سینما گھر کھلنے کے بعد ممکنہ طور پر جن فلموں کی پہلے ہی دن نمائش کی جائے گی، ان میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی کامیڈی فلم ’پرچی‘ بھی ہوگی۔پہلے ہی دن سعودی عرب میں پاکستانی فلموں سمیت ہولی وڈ و بولی وڈ کے علاوہ مصر اور ترکی کی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کے جانے کا امکان ہے۔

Tags: CinemaEntertainmentMoviesSaudia Arab
ShareTweet
Previous Post

زینب کی یاد میں شمعیں جلاوں گی، اداکارہ سجل نے سالگرہ منسوخ کردی

Next Post

بالی ووڈفلم سیکریٹ سپرسٹار، چین میں بھی ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار

Web Desk

Web Desk

Next Post

بالی ووڈفلم سیکریٹ سپرسٹار، چین میں بھی ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار

Discussion about this post

تازہ ترین

مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق، 11 زخمی

مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق، 11 زخمی

جولائی 3, 2022
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 3.88 فیصد اضافہ، مزید 2 افراد کا انتقال

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 3.88 فیصد اضافہ، مزید 2 افراد کا انتقال

جولائی 3, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist