آنجہانی سری دیوی کا بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق رد عمل

sridevi-aajkalpk

ممبئی: بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری ردعمل سامنے آگیا۔

بالی ووڈ پر 80 سے 90 کی دہائی میں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند ماہ قبل دبئی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئی تھیں، اُن کی موت کی خبر نے جہاں دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کیا وہیں ان کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کو بڑے پردے پر دیکھنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا تاہم  جھانوی کی فلم ’دھڑک‘ کا  25 منٹ کا شوٹ دیکھنے پر سری دیوی نے کیا ردعمل دیا تھا، جھانوی کپور نے اہم انکشاف کردیا۔

loading...

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور فلم نگری میں شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ ڈیبیو کررہی ہیں اور فلم کے حوالے سے جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ریلیز سے قبل ہی سری دیوی کو فلم کا دکھایا گیا تھا  جس کو سری دیوی نے باریک بیتی سے دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ ’میرے  چہرے پر مسکارا الجھن پیدا کر رہا تھا جس کو مجھے بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز ہی چہرے پر استعمال کی جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مائیکرو ویو میں گرم کیے گئے کھانوں سے کینسر اور بانجھ پن کا امکان

اپنا تبصرہ بھیجیں