مقبوضہ کشمیر میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں، جموں وکشمیر مسلم لیگ

ترجمان سجاد ایوبی

فوج نے ایک مجاہدکے گھر کو مکینوں سمیت نذر آتش کرنے کی جو کوشش کی وہ اسکے ذہنی ذہنی دیوالیہ پن اور طاقت کے خمار کا کھلا مظہر ہے

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم لیگ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کی قبروں کی بے حرمتی ، انکے گھروں کو نذر آتش اور عزیز و اقارب کو گرفتارکرنے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت جنگل راج قائم ہے او ر قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کی معلومات کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے دربگام میں شہداء کے قبروں کی بے حرمتی کے علاوہ گنڈبگ کاکاپورہ میں ایک مجاہدکے گھر کو مکینوں سمیت نذر آتش کرنے کی جو کوشش کی وہ اسکے ذہنی ذہنی دیوالیہ پن اور طاقت کے خمار کا کھلا مظہر ہے۔

سجاد ایوبی نے بتایا کہ نوجوانوں کے گھروں میں گھس کرجس طرح سے مکینوں کو تشدد اور دھونس و دباؤ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے کھیت و کھلیان تباہ کیے جاتے ہیں وہ بھارتی فوج کے شروع کر دہ’’آپریشن آل اوٹ‘‘ کا ایک حصہ ہے۔

ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ ان بہیمانہ کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف لڑنے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ انکے اہلخانہ کو بھی انتقام گیری کا نشانہ بنانا ہے ۔ قابض فوج ظلم و ستم کے تمام ریکارڑ توڑ کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی انتظامیہ اس مکروہ عمل میں برابر کی ملوث ہے۔

مزید پڑھیں۔  ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیاں قابل ستائش ہیں، شاہد خاقان عباسی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں