شمالی کوریا کی روس سے امریکہ کے رویے غالبانہ کی شکایت

korea-aajkalpk

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکہ کے سیاسی برتری پر مبنی اور غالبانہ رویے کی شکایت کرتے ہوئے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے

روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں سرگے لاوروف نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے کم جونگ اْن کو ملاقات کی دعوت بھی دی، جیسے انھوں نے قبول کر لیا

loading...

پیانگ یانگ میں ملاقات کے دوران کم جونگ اْن نے روسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو مراحلہ وار ختم کیا جائے۔شمالی کوریا کے رہنما نے سرگے لاوروف کو بتایا کہ کوریائی جزیرے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن وہ اسے مرحلہ وار ختم کرنے کو ترجیح دیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی کا استعفیٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں