برطانیہ ، بجلی کڑکنے سے 290فٹ اونچی وِنڈ ٹربائن میں آگ بھڑک اٹھی

bartania-turbine-aajkalpk
loading...

لندن ; برطانیہ میں آسمان پر بجلی کڑکنے سے جہاں انوکھے نظارے دیکھنے کو ملے وہیں کئی مقامات کو نقصان بھی پہنچا ۔

10لاکھ مالیت کی ونڈ ٹرنائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا،مرمت میں وقت لگے گا،برطانوی حکام

برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانوی گاؤں کی گیارہ سالہ قدیم وِنڈ ٹربائن بھی اس بجلی کی زد میں آگئی اور اس کے پنکھ میں آگ لگ گئی ۔لگ بھگ ایک ملین پونڈ کی290فٹ اونچی اس ونڈ ٹربائن میں لگی آگ اور سیاہ دھواں دور دور تک دیکھا گیا اور لوگ خوفزدہ دکھائی دئیے تاہم فائر بریگیڈڈیاپارٹمنٹ کے مطابق ونڈ ٹربائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے جس کی مرمت میں وقت لگے گالیکن اس سے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

مزید یہ خبر بھی پڑھیں:ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں حکومت کی جانب سے نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا جو منظور ہوگیا، پابندی کے حق میں 75 جبکہ مخالفت میں 30 ووٹ آئے تاہم 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔برقعے اور نقاب پر پابندی کے بعد اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین سر پر اسکارف اوڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے۔اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظورہوچکا ہے

مزید پڑھیں۔  بھارت مودی سرکار نے لائف لائن نامی ٹرین میں اسپتال قائم کر دیا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں