چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا جنرل ہسپتال کا دورہ

میاں ثاقب نثار
loading...

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل ہسپتال کا دورہ کر کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا

دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کے بعد جنرل ہسپتال پہنچے۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس نے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی، اس موقع پر مریض اور ان کے لواحقین چیف جسٹس کے سامنے دہائیاں دینے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض تڑپ رہا ہوتا ہے ڈاکٹر چیک نہیں کرتے۔ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکا میں خوفناک آسمانی بجلی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں