میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ٗ رپورٹ
آکلینڈ : نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل جمعرات کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
Discussion about this post