پیر, جولائی 4, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں ٗ گارنٹی دیتا ہوں ٗعام انتخابات وقت پر ہوں گے ٗوزیر اعظم

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
جنوری 23, 2018
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے ٗ پارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دو نگاکسی اور کے کہنے پر نہیں ٗ یکم جون سے ایک سیکنڈ پہلے بھی ہماری حکومت ختم نہیں ہوگی ٗ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے ٗمسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا ٗ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب ہماری ضرورت تھے ٗدہشت گردی کے خلاف جنگ کسی سے پیسے لے کر نہیں اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں ٗپاکستان اور بھارت کو دفاعی اخراجات بڑھانے کے بجائے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں،نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح مارچ میں ہوجائے گا ٗشاہد خاقان عباسی کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں ٗ گارنٹی دیتا ہوں ٗعام انتخابات وقت پر ہوں گے ٗاسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے ٗ پارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دو نگاکسی اور کے کہنے پر نہیں ٗ یکم جون سے ایک سیکنڈ پہلے بھی ہماری حکومت ختم نہیں ہوگی ٗ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے ٗمسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا ٗ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب ہماری ضرورت تھے ٗدہشت گردی کے خلاف جنگ کسی سے پیسے لے کر نہیں اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں ٗپاکستان اور بھارت کو دفاعی اخراجات بڑھانے کے بجائے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں،نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح مارچ میں ہوجائے گا۔منگل کو سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی طے ہوچکا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں اور میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے ٗپارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دوں گا، کسی اور کے کہنے پر نہیں توڑوں گا جبکہ یکم جون سے ایک سیکنڈ پہلے بھی ہماری حکومت ختم نہیں ہوگی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے، ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جبکہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔ جج کی پوری زندگی عوام کے سامنے ہونی چاہیے، جج لگانے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ ٹیکس دیتا ہے کہ نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے 28 جولائی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ٗمسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا اور نوازشریف ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے،(ن) لیگ پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا جبکہ میری پالیسیاں وہی ہیں جو نوازشریف کی تھیں۔امریکہ کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس کی مدد نہ کریں تو نہیں کریں گے، اب ڈو مور کی گنجائش نہیں ہے ٗہم دنیا کی بھی اور اپنی بھی جنگ لڑ رہے ہیں ٗہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد امریکا کے کہنے پر شروع نہیں کیے، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب ہماری ضرورت تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی سے پیسے لے کر نہیں اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بھارت کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو دفاعی اخراجات بڑھانے کے بجائے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکال کرہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تمام معاہدوں میں شفافیت کو برقرار رکھا، پی آئی اے کا یومیہ خسارہ 10 سے 15 کروڑ ہے، پی آئی اے اتنے خسارے میں چلانا اب ہمارے بس میں نہیں، پی آئی اے کے ذمہ 450 ارب روپے کے واجبات ہیں، ہماری معیشت پی آئی اے کا بوجھ نہیں برداشت کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح مارچ میں ہوجائے گا، ایئرپورٹ چلانا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بس کی بات نہیں لہذا سول ایوی ایشن سے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیں

Tags: PakistanPrime Minister Shahid Khaqaan Abbassi
ShareTweet
Previous Post

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں آکلینڈ میں کھیلا جائیگا

Next Post

‎ میرا بس چلے تو بیچ چوک پر معصوم زینب کے قاتل کو پھانسی دوں، شہباز شریف کی پریس کانفرنس

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post

‎ میرا بس چلے تو بیچ چوک پر معصوم زینب کے قاتل کو پھانسی دوں، شہباز شریف کی پریس کانفرنس

Discussion about this post

تازہ ترین

جولائی 4، 2022

جولائی 4، 2022

جولائی 4, 2022
ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں: عطاءاللہ تارڑ

ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں: عطاءاللہ تارڑ

جولائی 3, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist