ہمارے کاموں کا محور ہمیشہ عام، غریب آدمی، کسان اور ان کے بچے رہے ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی

پرویز الہیٰ

تلہ گنگ شہیدوں اور نور خان جیسے غازیوں کی سرزمین ہے، ہم نے اس علاقہ کی بے لوث خدمت کی‘ اجتماع سے خطاب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے کاموں کا محور ہمیشہ عام و غریب آدمی، کسان اور ان کے بچوں کی بہتری اور تعلیم و صحت رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی مفت تعلیم، مفت ادویات، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور بے شمار ریکارڈ کام کیے جن میں 1122 جیسے ادارے بھی شامل ہیں۔ وہ این اے 65 تلہ گنگ میں ن لیگ کے سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

loading...

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میری زندگی کا مشن ہے، وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی میں اس aajمشن کیلئے کام کرتا رہا، عوام کو چاہئے کہ وہ 25 جولائی کو صحیح فیصلہ کر کے جھوٹے وعدے کر کے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے بھگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا علاقہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، جس نے ایئر مارشل نور خان جیسے سپوت پیدا کیے جنہوں نے مادر وطن کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں، یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے اس علاقہ سے مجھے اتنی محبت ہے، بزرگوں کے علاوہ میرا 38 سالہ سیاسی تجربہ ہے، اس دھرتی جیسے مخلص، باوفا، دوست نواز، دلیر اور مردم شناس لوگ جیسے کہیں نہیں، الیکشن میں جیت اور ہار سے قطع نظر میں نے یہاں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے اور بطور نائب وزیراعظم اپنے تمام ترقیاتی فنڈز اس علاقہ میں خرچ کیے۔

مزید پڑھیں۔  قطرکے حکمراں خاندان میں پھوٹ۔۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تلہ گنگ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، اس علاقہ میں بجلی و گیس کی فراہمی سمیت ہمارے دور کا کسی بھی پچھلے دور سے موازنہ کر لیں ہم نے اس علاقہ میں بھی ترقی کا ایک نیا باب لکھا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں