جمعرات, جولائی 7, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

صنعتکاری ، کاروباری مواقع اور بہتر روزگارہر نوجوان کا حق ہے ٗعمرا ن خان

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2018
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک میں توانائی سے متعلق مسائل سے صنعتیں جس طرح متاثر ہیں ، ہم اس کا تدارک چاہتے ہیں ٗ  عمران خان کی تاجروں سے گفتگو
سندھ اور پنجاب کے لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے ٗ زینب اور عاصمہ کا کیس دو مختلف باتیں ہیں ٗانتظار کے و الد کے ہمراہ گفتگو
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ تر آبادی اِس وقت جواں سال ہے اور جوان لوگ ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ٗ صنعتکاری ، کاروباری مواقع اور بہتر روزگارہر نوجوان کا حق ہے۔ آپ لوگ اس ملک کا مستقبل ہیں اور ملک کی تعمیر میں ہمہ وقت حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی ہر سطح پر قدر ہونی چاہئے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ملک میں توانائی سے متعلق مسائل سے صنعتیں جس طرح متاثر ہیں ، ہم اس کا تدارک چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ملک کا نوجوان بااختیار ہو اور مسائل کی دلدل سے باہر نکلے۔ ملک کے نوجوانوں کو اپنی ذاتی زندگیوں کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے تاکہ وہ قومی مسائل پر توجہ دے سکیں۔ پاکستان کے نوجوان ملک کا گراں قدر سرمایہ ہیں جن کا جوش و جذبہ ہی ان کی پہچان ہے۔ پاکستان کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک کا نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرے گا۔ نوجوان صنعتکار ملک ک ہر نوجوان کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن سکتے ہیں۔ یہ باتیں چیئرمین عمران خان نے اتوار کو نوجوان صنعتکاروں سے ناشتے کے وقت ملاقات کے دوران کہیں۔ چیئرمین عمران خان کراچی میں قتل ہونے والے انتظار کے گھر بھی گئے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انتظار کے والد سے تعزیت کی۔ انہوں نے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو ثبوت دِکھایا جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل ہوا ہے۔ انتظار کے والد کا مطالبہ ہے کہ اس مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کرے۔ انتظار احمد کے والد جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں۔ پچھلے دس سال میں 1200پولیس اہلکار دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہوئے۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے پولیس ایکٹ پاس کیا۔ اس ایکٹ سے تمام بھرتیاں سیاسی نہیں بلکہ این ٹی ایس کے ذریعے کروائی گئیں۔ سندھ اور پنجاب کے لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔ زینب اور عاصمہ کا کیس دو مختلف باتیں ہیں۔ مردان میں عاصمہ کیس پر والدین پولیس سے مطمئن تھے۔ پولیس کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے ماورائے عدالت قتل پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ اس وقت کراچی میں لوگ سب سے زیادہ پولیس گردی کا شکار ہیں۔ پولیس عوام کی محافظ ہوتی ہے، نہ کہ وہ مافیا بن کر معصوم شہریوں کا قتل عام کرتے پھریں۔ انتظار قوم کا بیٹا تھا۔ اس کے قتل کے دکھ میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جلد ا زجلد مکمل کرکے قصور واروں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ پولیس کے نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ سندھ میں اس وقت جنگل کا راج ہے ، شہریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح قتل کردیاجاتا ہے۔ تحریک انصاف ، انصاف کے حصول تک انتظار کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انتظار بے قصور تھا اور بے گناہوں کو قتل کرنا سنگین ترین جرم ہے۔ پولیس کو اس کے اختیارات کے ناجائز استعمال سے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Tags: Imran KhanMedia TalkPTIعمران خان
ShareTweet
Previous Post

بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا، شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

Next Post

لیلیٰ صرف اپنی ’’مارکیٹ ویلیو ‘‘بڑھانے کیلئے میرا نام استعمال کرتی ہے ‘ میرا

Web Desk

Web Desk

Next Post

لیلیٰ صرف اپنی ’’مارکیٹ ویلیو ‘‘بڑھانے کیلئے میرا نام استعمال کرتی ہے ‘ میرا

Discussion about this post

تازہ ترین

دلیپ کمار پر لکھی گئی پہلی کتاب سامنے آ گئی

دلیپ کمار پر لکھی گئی پہلی کتاب سامنے آ گئی

جولائی 7, 2022
ماہرہ خان کی ہیلز کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

ماہرہ خان کی ہیلز کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

جولائی 7, 2022

ایڈیٹوریل

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist