جانیے آئی فون پہلی مرتبہ اپنے صارفین کےلیے کونسے حیران کن فیچرمتعارف کروانےجارہا ہے

آئی فون

اس سال ایپل آئی فون میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں تو برسوں سے ہے مگر 11 برسوں میں پہلی بار اسے آئی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔

آئی فون میں رواں سال پہلی بار ڈوئل سم کارڈ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے، جس کی افواہیں تو اپریل میں سامنے آئی تھیں مگر اب ایپل کے اپنے آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن نے اس کی ‘تصدیق’ کردی ہے۔

نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن 5 میں ڈوئل سم سپورٹ کا حوالہ موجود ہے جو کہ آئی فون ایکس پلس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔6.5 انچ کا یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا آئی فون مخصوص علاقوں میں ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

آئی او ایس 1 بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں سیکنڈ فزیکل سم ٹرے تک کا ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈوئل سم سپورٹ سنگل سم ٹرے اور ای سم سپورٹ تک محدود نہیں ہوگی۔اگر یہ بیٹا سافٹ وئیر درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ ایپل نے مستقبل کے ہارڈوئیر یا سافٹ وئیر سپورٹ کو بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں ظاہر کیا ہو۔

اس سے پہلے ایپل کے ہوم پوڈ فرم وئیر میں آئی فون ایکس اسکرین ڈیزائن کا انکشاف ہوا تھا جبکہ آئی او ایس 11 کے بیٹا ورژن میں فیس آئی ڈی، اینی موجی اور اپ ڈیٹڈ ائیرپوڈز ایپل کے اعلان سے پہلے ہی سامنے آگئے تھے۔

مزید پڑھیں۔  25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے،عمران خان

ایپل کی جانب سے ستمبرمیں 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔آئی فون ایکس پلس کا ذکر تو اوپر ہوچکا، اس سے ہٹ کر 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ماڈل جبکہ 5.8 انچ کے اپ ڈیٹڈ آئی فون ایکس سامنے آسکتے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں