شاہکاروں نے ایسی چیز سے شاہکار بنا دیا کہ آپ حیران رہ جائیں گے

کچرے

اورلینز کے چڑیا گھر میں سمندر سے جمع کیے گئے پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر کچرے سے تیار دیوہیکل شارک کے مجسمے کی نمائش جاری ہے

نیواورلینز: عالمی خبر رساں ادارے کی معلومات کے مطابق ساحلوں کی صفائی کے نام سے جاری مہم کے دوران رضاکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں پلاسٹک کی بوتلیں، تھیلیاں اور دیگر کچرا جمع کیا تھا۔ رضا کاروں کے لیے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونے والے کچرے کو تلف کرنا بھی ایک مسئلہ تھا جب کہ اس کچرے کی مقدار اور نقصانات سے عوام کو بھی آگاہ کرنا ضروری تھا۔

loading...

پروجیکٹ ڈائریکٹر انجیلا ہیزلٹن پوزی نے اس کچرے کو تلف کرنے کے بجائے ایک انوکھی ترکیب سوچی اور اس کچرے سے دیوہیکل شارک ڈیزائن کی جسے اب نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

پوزی نےکہا ہے کہ کچرے سے شارک تیار کرنے کا مقصد عوام کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ کتنے بڑے پیمانے پر سمندر میں کچرا پھینکتے ہیں جس سے پوری ایک شارک بنائی جاسکتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ولید اقبال کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں