کینیڈین گلو کار جسٹن بیبرکا جلد شادی کرنے کا اعلان کردیا

جسٹن بیبر
loading...

گلوکارنے چند ماہ قبل 21سالہ امریکی ماڈل ہیلی ہالڈوین سے منگنی کی تھی

نیویارک:معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے رواں ماہ 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی۔24 سالہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرلی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جب کہ جسٹن بیبر کی سابق ساتھی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جسٹن اور ہیلی جلد شادی کرلیں گے۔

تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟

جسٹن بیبر نے سوچے بغیر رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے۔نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے جسٹن بیبر سے یہ سوال اس وقت کیا جب وہ نیویارک میں اپنی منگیتر کے ساتھ ایک کثیر منزلہ عمارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔

نشریاتی ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کے سامنے ہی جلد سے جلد ان کے ساتھ شادی کرنے کی بات کہی۔اگرچہ گلوکار نے کہا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں۔  دامن صاف ہو توکسی چیز کا ڈرنہیں ہوتا قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نیب آفس آیاہوں،حمزہ شہباز

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں