پی ٹی آئی کی سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے،خورشید شاہ

سابق اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے، اس کی سیاست کا سارا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے ،

دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہے؟، وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور ایم ایم اے ودیگر مشترکہ امیدوار دینگے۔

loading...

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی وسابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے، نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہے ، تاہم بہت کم فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کی ساری سیاست کا دارو مدار ایم کیو ایم پر ہے،اب دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہے؟۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور ایم ایم اے ودیگر مشترکہ امیدوار دینگے۔

انہوں نے کہا کہ 9یا 10تاریخ تک حلف ہو جائیگا۔ اس سے پہلے ہم معاملات حل کر لیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو کچھ لوگوں نے پروان چڑھایا ٗ پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی ہوگی ٗ مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں