چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، بابر اعوان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
loading...

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے،

عدالتی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کوئی کہے کہ مجھے یہ جج چاہئے، قانون کے مطابق ہائی کورٹ کا کوئی جج دوسرے جج کو کیس ٹرانسفر نہیں کر سکتا،صرف سپریم کورٹ ہی کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ درخواست گزاروں کی طرف ایک خاص جج کا نام لکھا اور کہا کہ وہ کیس سنیں عدالتی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کوئی کہے کہ مجھے یہ جج چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اس بات پر اعتراض تھا اور میں نے عدالت کے سامنے اٹھایا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کا کوئی جج دوسرے جج کو کیس ٹرانسفر نہیں کر سکتا،صرف سپریم کورٹ ہی کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کے اداروں کیخلاف کھلواڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک سوال کہ تحریک انصاف کی حکومت بنی نہیں اور گرینڈ اپوزیشن الائنس بن گیا ہے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کی باتوں پر لوگوں کو پیار آتا ہے۔ایک سوال کہ کیا یہ درخواست حلف برداری سے روکنے کیلئے ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا عمران خان پانچ جگہ سے الیکشن لڑینگے اور جیتیں گے اسی طرح میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان وزیر اعظم کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں۔  نبی ؐ کے احترام میں مدینہ منورہ بغیر جوتوں کے آیا، عمران خان

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں