پیر, جولائی 4, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق ٗکیس سپریم کورٹ عدم پیشی پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا 

Web Desk by Web Desk
جنوری 30, 2018
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نواز شریف کی طرف سے کوئی نہیں آیا تو یکطرفہ فیصلہ دیں گے اور میرٹ پر دیں گے ٗ عدالت عظمیٰ
اگر 62 ون ایف میں نااہلی تاحیات نہیں تو الیکشن لڑنا ہر کسی کا حق ہے ٗچیف جسٹس
جب کیس کی سماعت کا سوچا تو نواز شریف اور جہانگیر ترین کا نام ذہن میں آیا، اسی لیے دونوں کو نوٹس جاری کیا ٗجسٹس ثاقب نثار
عدالت عظمیٰ نے منیر اے ملک ایڈووکیٹ اور بیرسٹر علی ظفر کو عدالتی معاون مقررکر دیا
اگر آپ کو عدالت نے نااہل کیا ہے تو آئینی راستے سے جان چھڑا سکتے ہیں ٗجسٹس عظمت سعید شیخ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے دور ان عدم پیشی پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کیس کی سماعت کا سوچا تو نواز شریف اور جہانگیر ترین کا نام ذہن میں آیا، اسی لیے دونوں کو نوٹس جاری کیا ٗنواز شریف کی طرف سے کوئی نہیں آیا تو یکطرفہ فیصلہ دیں گے اور میرٹ پر دیں گے جبکہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نااہلی تاحیات نہیں تو الیکشن لڑنا ہر کسی کا حق ہے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کیلئے 13 درخواستوں کی سماعت کی بینچ کے ممبران میں جسٹس عظمت سعیدشیخ ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔سماعت کے دور ان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا جس پر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو (آج) بدھ کو پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے بھی حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔سماعت کے دور ان عدالت عظمیٰ نے منیر اے ملک ایڈووکیٹ اور بیرسٹر علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب کیس کی سماعت کا سوچا تو نواز شریف اور جہانگیر ترین کا نام ذہن میں آیا، اسی لیے دونوں کو نوٹس جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے سے جہانگیر ترین متاثر ہوئے وہ آگئے ہیں ٗنوازشریف کو نوٹس جاری کیا وہ نہیں آئے ٗ کوئی آتاہے تو آئے نہیں آتا تو نہ آئے، اگر نواز شریف کی طرف سے کوئی نہیں آیا تو یکطرفہ فیصلہ دیں گے اور میرٹ پر دیں گے، چیف جسٹس نے کہاکہ جہانگیر ترین عدالت میں موجود ہیں، جو لوگ اس آرٹیکل کے متاثر ہیں وہ عدالت سے رجوع کریں۔ہم سب کو سننا اور سب کا مؤقف لینا چاہتے ہیں۔سماعت کے موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا 62 ون ایف کے 5 اصول غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتے ہیں؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ نہیں یہ اسلامی اصول ہیں اسی لیے صرف مسلمانوں پر لاگو ہوں گے۔جسٹس عمر عطا نے کہا کہ یہ کوالٹیز سب میں ہونی چاہئیں، یہ اسلامی اصول یونیورسل ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اقلیتی ممبران قومی اسمبلی میں بھی یہ خصوصیات ہونی چاہئیں۔بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس فیصلے سے آنے والے وقت میں سب نے متاثر ہونا ہے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات نہیں تو الیکشن لڑنا ہر کسی کاحق ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اگر آپ کو عدالت نے نااہل کیا ہے تو آئینی راستے سے جان چھڑا سکتے ہیں۔سماعت کے دور ان درخواست گزار سمیع بلوچ کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ یہ آپشن بھی ہو سکتا ہے کہ عدالت عوامی نوٹس جاری کرے، دوسرا آپشن ہے کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جائے۔ چیف جسٹس نے وکیل منیر ملک سے استفسار کیا کہ کیا آپ عدالتی معاون بن سکتے ہیں، آپ ان مقدمات میں ملوث تو نہیں؟ وکیل منیر ملک نے جواب دیا کہ آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔خیال رہے کہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کو بھی نااہل کیا گیا ہے ٗقانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے درخواستوں پر نااہلی کی مدت کا تعین کردیا تو امکان ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کو بھی ریلیف مل سکتا ہے۔یاد رہے کہ 14 ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی مدت کا تعین کیا جائے، درخواستیں دائر کرنے والوں میں وہ ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں جنہیں جعلی تعلیمی ڈگریوں کی بنا پر نااہل کیا گیا۔

Tags: judgesNawaz SharifPml NSupreme Courtنواز شریف
ShareTweet
Previous Post

اسامہ بن لادن کی دوسری نسل کو عربی سے زیادہ اردواورپشتوپر عبورحاصل

Next Post

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

Web Desk

Web Desk

Next Post

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

Discussion about this post

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس : مونس الٰہی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش

منی لانڈرنگ کیس : مونس الٰہی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش

جولائی 4, 2022
کراچی میں آج شام آندھی اور تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کا امکان ظاہر کردیا

جولائی 4, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist