بالی ووڈ ادکارائیں بغیر میک اپ کے کیسی نظر آتی ہیں؟

اداکارائیں

عام لوگوں میں یہ جاننے کی خواہش رہتی ہے کہ یہ اداکارائیں اپنی عام زندگی میں بغیر میک اپ کے کیسی نظر آتی ہیں

بالی ووڈ میں کام کرنے والی اداکارائیں کام سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کیلئے اداکاراؤں کو ہر وقت میک اپ کی ایک خاص مقدار اپنے چہرے پر سجانی پڑتی ہے۔

جس سے عام لوگوں میں یہ جاننے کی خواہش رہتی ہے کہ یہ اداکارائیں اپنی عام زندگی میں بغیر میک اپ کے کیسی نظر آتی ہیں، جان لیجیے یہ تمام   اداکارائیں بغیر میک بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہیں جتنی کہ میک اپ کے ساتھ۔اس کا ثبوت اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی سیلفیاں ہیں جو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ کے معصوم حسن کو میک اپ کی گہری تہوں کی ضرورت نہیں ہے، جس کا ثبوت ان کی بغیر میک سیلفی ہے جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اداکارائیں

loading...

عالیہ بھٹ بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظرآتی ہیں۔ فلم’’باغی2‘‘میں اپنی خوبصورتی سے مداحوں کے دل موہ لینے والی اداکارہ دیشا پٹانی بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

اداکارائیں

بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کو بھی اپنی اداکاؤں اور خوبصورتی سے دیوانہ بنانے والی پریانکا چوپڑاحقیقی زندگی میں بالکل عام سی لڑکی ہیں جس کا ثبوت ان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی ہے جس میں وہ کسی چھوٹی بچی کی طرح پوز بنائے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  پورن اسٹار اسکینڈل: ٹرمپ کا وکیل خود ٹرمپ کے خلاف گواہی دے گا، وکیل اسٹورمی

اداکارائیں

اداکارہ انوشکا شرما بھی اصل زندگی میں زیادہ میک اپ کرنا پسند نہیں کرتیں اور بغیر میک اپ بھی بہت حسین نظر آتی ہیں۔ اس طرح دیگر بہت ساری اداکارائیں ہیں جو سکرین کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی خوبصورت ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں