مدینہ میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے مسجد نبوی کی چھت مختص کرنے کی منظوری

مدینہ

مسجد نبوی کی زیریں منزل ماہ رمضان المبارک میں عام نمازیو ں کے مخصوص کردی گئی،کمیٹی کا بیان

مدینہ منورہ: گورنرمدینہ منورہ اور حج کمیٹی کے نگران شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان المبارک کے دوران اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے مسجد نبوی الشریف کی چھت مخصوص کرنے کی منظوری دے دی ۔

سعودی اخبار کے مطابق گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی الشریف کی زیریں منزل کو ماہ رمضان المبارک میں عام نمازیو ں کے مخصوص کرنے کا حکم دیا ہے ۔ امسال معتکفین کی تعداد 100000 کر دی گئی ہے ۔ گورنر مدینہ منورہ نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامی کمیٹی سے رپورٹ لینے کے بعد ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زائرین مسجد نبوی الشریف کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ وہ آرام و اطمینا ن سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں ۔

مزید پڑھیں:

دورد شریف کے فضائل ، برکات ،ثمرات

 کمیٹی کو یہ بھی کہا گیا کہ مسجد نبوی میں آنے والے راہداریوں میں نہ بیٹھیں اس لئے خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ گزرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے ماہ رمضا ن المبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرتے ہیں ۔ مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران مملکت کے مختلف شہروں سے بھی مقامی اور مقیم غیر ملکی اعتکاف کرنے جاتے ہیں اس حوالے سے امسال معتکفین کے امور کو منظم انداز میں مکمل کرنے کے لئے ابھی سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

مزید پڑھیں۔  رمضان کے بابرکت مہینے میں مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے انتظامات اور تاریخی حقائق

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں