آپ کا فیس بک ڈیٹا کیسے چوری ہوتا ہے، اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

فیس بک

لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ فیس بک پر اپلوڈ کیا گیا انکا ذاتی ڈیٹا یا معلومات کس حد کے محفوظ ہے۔

فیس بک ڈیٹا، پیچھلے دنوں خبر سامنے آئی کہ ایک برطانوی ریسرچ ادارے نے فیس بک سے لوگوں کا ڈیٹا معلومات چوری کیں اور پھر وہ اس معلومات کی مدد سے امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوئے۔ اس خبر کے سامنے آنے بعد سے سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ فیس بک پر اپلوڈ کیا گیا انکا ذاتی ڈیٹا یا معلومات کس حد کے محفوظ ہے۔

اس اسکینڈل کے سامنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی رد عمل سامنے آیا جس میں لوگوں نے فیس بک کے استعمال کر ترک کرنے کی مہم چلائی۔ اس سے فیس بک انتظامیہ  پر دباؤ بڑھا جس کے بعد فیس بک انتظامیہ نے لوگوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا کہ فیس بک سے صارفین کا ڈیٹا چوری کس طرح سے کیا جاتا ہے؟ اس کا بہت سادہ سا جواب یہ کہ جب ہم فیس بک استعمال کرتے ہوئے بہت ساری دوسری اپلیکشنز ڈاونلوڈ کرتے ہیں تو وہ اپلیکیشنز ہم سے  ہمارے فیس بک ڈیٹا تک رسائی کی اجازت مانگتی ہیں۔ اور ہم پالیسی پڑھے بغیر ان اپلیکیشنز کو فیس بک ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دے دیتے ہیں۔

اور ایسا کرنے کے بعد ہم اس اپلیکیشن کا استعمال شروع کردیتے ہیں زیادہ تر استعمال ترک کرنے بعد بھی ایسی اپلیکیشن کو ڈیلیٹ نہیں کرتے۔ ایسا کرنے سے ہمارا ڈیٹا اس اپلیکشن کے پاس جاتا رہتا ہے۔ لہذا اس ڈٰیٹا کو اس اپیلیکشن کو چلانے والی کمپنی جس طرح چاہے استعال کرتی رہتی ہے۔  اور حیرت انگیز بات یہ کہ بہت سارے لوگ بہت ساری ایسی اپلیکیشنز ڈاونلوڈ کرتے ہیں اور انکا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انکی ذاتی معلومات بھی اس کمپنی تک جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔  نواز شریف نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

نیچے طریقہ کار بتایا گیا جس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کون کون سی اپیلیکشنز آپ کا ڈیٹا فیس بک سے حاصل کر رہی ہیں۔

1۔ سب سے پہلے فیس بک پر لوگ ان کریں اور دائیں طرف بنے ہوئے تیر کے نشان پر جائیں۔ جیسے نیچے دی گئی تصویر دیکھایا گیا

فیس بک، ڈیٹا
فوٹو بشکریہ سائنس الرٹ

2۔ تیر کے نشان پر کلک کریں اور سیٹنگز کی آپشن پر کلک کریں۔

فیس بک، ڈیٹا
فوٹو بشکریہ سائنس الرٹ

3۔ سیٹنگز کے پیچ پر جانے کے بعد بائیں طرف دیکھیں وہاں آپ کو ایپ (APP) نامی آپشن یا بٹن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں۔ ذیل میں دی گئی تصویر سے مدد لی جا سکتی ہے۔

فیس بک، ڈیٹا
فوٹو بشکریہ سائنس الرٹ

4۔ ایپ بٹن پر کلک کریں گے تو ایک پیچ کھلے گا جس پر وہ تمام ایپلیکشنز سامنے آ جائیں گی جو فیس بک پر آپ کے ڈٰیٹا تک رسائی رکھتی ہیں اور اس ڈٰیٹا کو کہیں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ جیسا نیچے دی گی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت ساری ایپیکشنز اس صارف کی معلومات تک رسائی رکھتی تھیں۔

فیس بک، ڈیٹا
ٖفوٹو بشکریہ سائنس الرٹ

5۔ جب ساری اپیلیکشنز سامنے آجائیں تو پھر ہر اپیلکشن کے اوپر ماوس لے کر جائیں،جیسے نیچے تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔ جب آپ ماؤس ایپ پر لے کر جائیں گے تو آپ کو آپشنز نظر آئیں گی جہاں سے آپ یا تو اس ایپ کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں یا اس ایپلیکشن کی آپ کی معلومات تک رسائی کو بند کر سکتے ہیں۔

فیس بک، ڈیٹا
ٖفوٹو بشکریہ سائنس الرٹ
فیس بک، ڈیٹا
فوٹو بشکریہ سائنس الرٹ

اس طرح سے ہر ایپ کی پرائیواسی کو چیک کرتے جائیں اور جس کو ڈیلیٹ کرنا ہو اسے ڈیلیٹ کریں اور جس کی پرائیویسی تبدیل کرنا ہو وہ تبدیل کریں اس طرح سے آپ اپنے ڈیٹا کو کافی حد تک محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  ایسی عادات جو بڑھتی عمر کے ساتھ چھوڑ دینی چاہیئں

یہ مضمون سائنس الرٹ نامی جریدے سے لیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

آپ کا فیس بک ڈیٹا کیسے چوری ہوتا ہے، اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں