جرمنی کے اسلامی تعلیم دینے والے اسکولوں میں 10گنا اضافہ

germany-islamic-education-aajkal-google.jpg

جرمنی معاشرے میں مسلمانوں کے انضمام کے لیے سکولوں میں اسلامی تعلیم دینی چاہیے،ماہرین

برلن جرمن ماہرین نے کہاہے کہ جرمنی میں تقریباً 54 ہزار طلبا و طالبات کو اسلام سے متعلق تعلیم دی جارہی ہے ،جرمن معاشرے میں مسلمانوں کے بہتر انضمام اور شدت پسندی کے انسداد کیلئے مزید جرمن ا سکولوں میں اسلام سے متعلق تعلیم دی جانا چاہیے۔

غیرملکی ٹی وی کے مطابق ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جرمنی میں اسلام کی تعلیم دینے والے ہائی اسکولوں کی تعداد ضرورت سے بہت کم ہے اور اس میں تقریباً 10گنا اضافے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی بھر کے800 اسکولوں میں تقریباً 54 ہزار طلبا وطالبات اسلام کی تعلیم پر مبنی سباق لے رہے ہیں۔ 2برس قبل یہ تعداد صرف 42 ہزار تھی اور اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ80 ہزار ایسے طلباء ہیں، جو اسلام سے متعلق تعلیم میں ممکنہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

رمضان سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، آل پاکستان انجمن تاجران

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی155 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سربراہ منتخب

اپنا تبصرہ بھیجیں