عراق میں دہشت گردٹولے کی نہتے شہریوں پرفائرنگ سے 20افرادہلاک

Iraq -aajkal
loading...

بغداد: دارالحکومت بغداد سے 25 کلو میٹر شمال میں واقع قصبے طارمیہ میں شدت پسندوں نے نہتّے عراقی شہریوں پر فائرنگ کر دی۔

پیش آنے والے اس واقعے میں 20افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے گزشتہ روز جار ی کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سکیورٹی فورسز نے مذکورہ دہشت گرد ٹولی پر قابو پا لیا۔ابھی تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد واضح نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد20 کے درمیان ہے۔ ایک عینی شاہد نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واقعے میں20 افراد ہلاک اور37 زخمی ہوئے۔

عراقی حکومت نے دسمبر 2017ء میں داعش تنظیم کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا جس نے 2014ء میں ملک کے تقریبا ایک تہائی حصّے پر قبضہ کر لیا تھا۔تاہم تنظیم کی جانب سے بغداد اور عراق کے دیگر علاقوں میں حملوں اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکو سرحد کی نگرانی کا کام فوج کے حوالے کرنے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں