ہائیکورٹ کادوست کھوسہ کی مبینہ بیوی اداکارہ سپنا خان بازیابی کیلئے پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

aajkal-google.jpg
loading...

سابق وزیر اعلی دوست کھوسہ نے سپنا خان سے شادی کی جس کے بعد سے وہ غائب ہیں۔ سال 2012 میں مقدمہ درج ہوا تھا لیکن ابھی تک سپنا خان کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی مبینہ بیوی اداکارہ سپنا خان بازیابی کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکردیا۔ عدالت نے پولیس سے سپنا خان کی بازیابی کیلئے ہونے والی تفتیش کی تفصیلات طلب کرلیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سپنا خان کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت کیس میں پولیس کی سست روی کی نشاندہی کی گئی۔درخواست کی سماعت کے دوران اعلیٰ پولیس حکام پیش ہوئے جبکہ آئی جی پولیس پنجاب سپریم کورٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی دوست کھوسہ نے سپنا خان سے شادی کی جس کے بعد سے وہ غائب ہیں۔ سال 2012 میں مقدمہ درج ہوا تھا لیکن ابھی تک سپنا خان کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔عدالت کے 2 رکنی بینچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 21 مئی کو مقدمے کی تفتیش کا ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لوگ پیسہ لوٹ کر چلے گئے، پیسے کی بیرون ملک منتقلی روکنا اصل مقصد ہے ،چیف جسٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں