مانسہرہ، 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، زیادتی اور قتل کے الزام میں 4 دوست گرفتار

چائلڈ پورنوگرافی
Loading...

ملزمان نے زیادتی کے بعد 13 سالہ باسط کو قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ پھلڑہ کے ایس ایچ او سید تصویر شاہ کے مطابق 13 سالہ باسط کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست تھے جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔

loading...

باسط کے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان وقاص اور ثاقب کو گرفتار کیا تو ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ٗ دیگر 2 ملزمان محمد اعجاز اور سدھیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں