صوابی، اسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کی ٹکر سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا،صوابی،اسسٹنٹ کمشنر

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صوابی کے اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جارہے تھے، لیکن جونہی وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں پر ان کی گاڑی چڑھ دوڑی۔ حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ موٹر ٹرسائیکل پر موجود ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا، جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے، حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  خیبرپختونخوا میں 23 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں، رپورٹ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

اپنا تبصرہ بھیجیں