الیکٹرونس کمپنی ڈاؤلینس نے کم وولٹیج اور وائی فائی پر کام کرنے والا اے سی متعارف کروا دیا

ڈاؤلینس

ڈیزائنر پلس انورٹر‘ ایئر کنڈیشنر 150وولٹ جتنے کم وولٹیج پر بھی کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات میں اعلیٰ کارکردگی کے کمپریسر کے علاوہ پاور آؤٹیج میموری، 100فیصد تانبے کا بنا ہوا پائپ اور انورٹر کمپریسر کے لیے 12سال کی وارنٹی بھی شامل ہیں

مشہور الیکٹرونس کمپنی ڈاؤلینس نے جدید ترین اور وائی فائی سے کنٹرول کیا جانے والا اے سی متعارف کروادیا، جو کم ترین بجلی پر چل سکے کرے گا۔ ڈیزائنر پلس انورٹر ایئر کنڈیشنر کی رونمائی اور اس میں استعمال کی گئی نئی ٹیکنالوجی کی وضاحت کر تے ہوئے ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا، ’’ڈاؤلینس اپنے تمام صارفین کو انتہائی افادیت کی حامل جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا پابند ہے اور اس نئے وائی فائی ایئر کنڈیشنر رینج کا تعارف درست سمت میں ایک اور قدم ہے۔

اپنے صارفین کو سادہ ترین کنکٹویٹی اورزیادہ کنٹرول فراہم کرنے کے ویژن کے ساتھ ، ہم نے ڈاؤلینس میں ایک ایسا ایئر کنڈیشنر تیار کیا ہے جس میں انقلابی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور جسے ’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ کی مدد سے دنیا بھر میں کہیں سے بھی ، حتی کہ سفر کے دوران بھی، ایک اسمارٹ فون کیٹچ کے ذریعہ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

loading...

ڈاؤلینس کی ’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’آج کل کے صارفین ایسی سروسز اور ڈیوائسز تلاش کرتے ہیں جو ان کی ضرورت کو پورا کرتی ہے اور ان کے طرز زندگی کو سادہ بناتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے ’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ بھی متعارف کرایا ہے جو صارفین کو رسائی کی سہولت ان کی انگلیوں پر فراہم کرتی ہے اور کنیکٹ، کسٹمائز اور کنٹرول جیسے تین سادہ مراحل پرمشتمل ہے۔ پاکستان میں مختلف برانڈز کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں قابل ذکر اضافہ کے باعث، ڈاؤلینس نے ایک قدم آگے بڑھ کر صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے جنہوں نے، گھریلوبرانڈز کے معاملہ میں اس پر اپنے انتہائی پسندیدہ گھریلو برانڈ کے طور پر اعتماد کیا ہے۔

مزید پڑھیں۔  (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان سے تجدید عہد وفا کریں‘ طاہرالقادری

’ڈیزائنر پلس انورٹر‘ ایئر کنڈیشنر 150وولٹ جتنے کم وولٹیج پر بھی کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات میں اعلیٰ کارکردگی کے کمپریسر کے علاوہ پاور آؤٹیج میموری، 100فیصد تانبے کا بنا ہوا پائپ اور انورٹر کمپریسر کے لیے 12سال کی وارنٹی بھی شامل ہیں جس کے باعث بجلی کے استعمال میں سالانہ 30,000 روپے کی بچت ہوتی ہے۔’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ اس میں انٹرایکٹو آپشنز مثلاًاے سی کے پنکھے کی رفتار کو ایڈجسٹ کرنا، پورے دن کے لیے(گھنٹوں کی بنیاد پر) اے سی کے درجہ حرارت کی شیڈولنگ کرنا، وقت کی بنیاد پر پاور کی مانیٹرنگ (جو بجلی کے استعمال پر روزانہ اور ماہانہ بنیاد پر کنٹرول فراہم کرتی ہے) کے علاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں جو صارفین کو سفر کے دوران ، کہیں سے بھی، آسانی سے کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں