سرفراز احمدبطور کپتان صرف 3 میچز میں ناکام

سرفراز احمدبطور کپتان صرف 3 میچز میں ناکام رہے

سرفراز احمد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے

کراچی سرفراز احمد نے زمبابوے کیخلاف تین ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں 74رنز سے فتح حاصل کی۔  مختصرفارمیٹ میں بطور کپتان سرفراز احمد کی 20ویں کامیابی شمار ہوئی۔اس طرح وہ سابق کپتان شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے۔ آفریدی نے بطور کپتان اس فارمیٹ میں گرین شرٹس کو 19 فتوحات دلائی تھیں۔

سرفراز احمداب تک بطور کپتان صرف 3 میچز میں ناکام رہے، محمد حفیظ 29 میچز میں 17 فتوحات کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، حفیظ اور آفریدی کی زیرقیادت قومی ٹیم نے ایک ایک میچ ٹائی بھی کیا ہے۔

شعیب ملک 17 میچز میں بطور کپتان 12 میں فتحیاب رہے، چار میچز میں شکست ان کا مقدر بنی جبکہ ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پریانکا چوپڑا شادی سے پہلے امریکن ٹی وی شو میں مرد کا کردار ادا کر یں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں