کترینہ کیف مستقبل میں فلموں کیلیے محتاط ہوگئیں

کترینہ کیف

کترینہ کی زیادہ تر وہ ہی فلمیں کامیاب گئی ہیں جن میں خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام
اب وہ صرف بڑے اداکاروں یعنی سلمان، شاہ رخ اورعامر خان جیسے اداکاروں کے ساتھ ہی کام کریں گی

ممبئی : بولی وڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف جو ان دنوں اپنے والی میگا بجٹ فلم “ٹھگس آف ہندوستان “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ اداکارہ مستقبل میں اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے محتاط ہوگئی ہیں۔

معلومات کے مطابق مسلسل ناکام فلموں کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم “ٹائیگر زندہ ہے”کی کامیابی سے کترینہ کیف کو یہ بات سمجھ آگئی کہ انہیں کس طرح کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی زیادہ تر وہ ہی فلمیں کامیاب گئی ہیں جن میں انہوں نے خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا، اس لیے اب کترینہ کیف نے طے کرلیا ہے کہ وہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر رومانس نہیں کریں گی۔

ایسٹرن آئی کی رپورٹ کی معلومات کے مطابق کترینہ کیف نے 2016 اور 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی تمام ناکام فلموں اور “ٹائیگر زندہ ہے” کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کرلیا کہ اب وہ صرف بڑے اداکاروں یعنی سلمان، شاہ رخ اورعامر خان جیسے اداکاروں کے ساتھ ہی کام کریں گی۔تاہم اداکارہ نے یہ بھی سوچ رکھا ہے کہ اگر انہیں انتہائی شاندار اسکرپٹ کی حامل فلم میں نوجوان اور قدرے نئے اداکار کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو وہ اس پر ضرور سوچیں گی۔

مزید پڑھیں۔  پارسلے کے حیرت انگیز طبی فوائد
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں